• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

ولاگرز باتھ روم کے علاوہ تمام چیزیں دکھا رہے ہیں، شائستہ جبین

شائع August 29, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی ولاگنگ کرنے والے افراد پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولاگرز، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اپنے ولاگز میں باتھ روم کے علاوہ تمام چیزیں دکھا رہے ہیں۔

شائستہ جبین نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اہل خانہ اور شادی کے بعد گھروں میں پیدا ہونے والے مسائل پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام بہنوں اور بھائیوں کی شادیاں کروائیں اور ان کے تمام سے اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، ہر کسی سے دوستانہ رویہ اختیار کیا، جس وجہ سے ان کے کسی سے بھی تعلقات خراب نہیں ہوئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ساس کبھی ماں نہیں بن سکتی اور یہ کہ جو خواتین اپنی بیٹیوں کے حقوق کی بات کر رہی ہوتی ہیں، وہ بھی اپنی بہوؤں کے لیے منفرد سوچ رکھتی ہیں۔

شائستہ جبین نے میاں اور بیوی سمیت اہل خانہ کے درمیان ہونے والے جھگڑوں اور تنازعات کو سوشل میڈیا پر لانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ اب ٹرینڈ بن چکا ہے کہ ہر بات سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہے۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آج کل تو ویسے بھی یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام کا ٹرینڈ چل پڑا ہے، جہاں پر ویڈیوز میں ہر چیز دکھائی جاتی ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ولاگرز اپنے ولاگز میں باتھ روم کے علاوہ ہر چیز دکھاتے ہیں، بس باتھ روم رہ گیا ہے، جسے وہ نہیں دکھاتے۔

ان کی بات پر پروگرام میں شریک دیگر مہمان خواتین نے انہیں یاد دلایا کہ بعض ولاگرز باتھ روم بھی دکھاتے ہیں۔

شائستہ جبین کے مطابق ولاگز میں یہ تفصیلات بھی بتائی جاتی ہیں کہ آج ان کا جھگڑا نند سے ہوگیا یا آج ان کے تعلقات نند سے اچھے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ولاگز میں خاندانی مسائل اور اختلافات پر بات کی جاتی ہے اور پورے ولاگز میں ایسی ہی چیزیں دکھائی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026