• KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Cloudy 18°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Cloudy 18°C

کیرون پولارڈ نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

شائع August 30, 2025
— فوٹو: سی پی ایل
— فوٹو: سی پی ایل

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ ٹی20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز اور 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے ٹی20 میں 14 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا۔

برائن لارا اسٹیڈیم، بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ کے دوران 38 سالہ پولارڈ نے یہ سنگ میل اُس وقت عبور کیا جب وہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنے کریئر میں ایک سنچری، 64 نصف سنچریاں بنائیں۔

وہ اپنے ہم وطن کرس گیل کے بعد ٹی20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کا اختتام 14 ہزار 562 رنز پر کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی کیرون پولارڈ نے اس دوران ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر اور شعیب ملک جیسے نامور کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹی20 کرکٹ میں کرس گیل 14 ہزار 562 رنز بناکر سرفہرست ہیں، کیرون پولارڈ 14 ہزار رنز بناکر دوسرے، الیکس ہیلز 13 ہزار 950 رنز بناکر تیسرے، ڈیوڈ وارنر 13 ہزار 595 رنز بناکر چوتھے اور شعیب ملک 13 ہزار 571 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ اب تک 330 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جو انہیں فارمیٹ کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک بناتی ہیں۔

علاوہ ازیں، پولارڈ نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلی جانے والی 19 رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا بھی لگایا اور سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے، اس سے قبل ایون لوئس 203 چھکوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026