• KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

اسرائیلی حملوں میں تیزی، غزہ شہر میں مزید 50 فلسطینی شہید

شائع August 30, 2025 اپ ڈیٹ August 30, 2025 11:47pm
— فوٹو: الجزیرہ
— فوٹو: الجزیرہ

اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہفتہ (30 اگست) کی صبح سے غزہ شہر میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں میں تیزی آرہی ہے، اسرائیلی افواج نے آج دن بھر کم از کم مزید 50 افرادکو شہیدکر دیا ہے۔

غزہ کے مقامی ہسپتالوں سے ذرائع نے بتایا کہ شہدا میں سے 10 افراد وہ ہیں جنہیں مختلف جگہوں پر خوراک کی تلاش کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے مغربی علاقے نصر محلہ میں ایک بیکری پر بھی حملہ کیا، جس میں 11 افراد شہید ہوئے۔

سول ڈیفنس نے بتایا کہ فضائی حملہ، بیکری، اس کے قریب موجود ایک خیمے اور شہریوں کے ایک گروپ پر کیا گیا، جن میں بچے بھی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر میں اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید 10 لاکھ افراد دوبارہ بے گھر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 63 ہزار 371 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 59 ہزار 835 زخمی ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026