• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کراچی: سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار

شائع August 31, 2025
—  فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جب کہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ ملزمان کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026