• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

شائع September 2, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز تھوڑی دیربعد سیالکوٹ اترےگی۔

ترجمان کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز شارجہ سے سیالکوٹ کیلئے 170مسافر لےکر رواں دواں ہے، سیلابی پانی سے رن وے، ایپرون، ٹرمنل بلڈنگ سمیت تمام آلات محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ایئرلائنز نے اپنا شیڈول جاری کر دیا، ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

ترجمان کے مطابق رات گئے اور صبح تک متعدد نجی و بین الاقومی پروازیں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ 27 اگست کو سیالکوٹ میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ سیال کے تمام افسران و ملازمین دن رات سیلابی پانی کے اخراج پر مامور ہیں، ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام تر وسائل بروئےکار لائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر نصب تمام آلات ، ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ اور رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026