بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے مستفید ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں اس پروگرام سے 4 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان میں سے 30 ہزار 307 افراد براہ راست ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہیں جبکہ 88 ہزار 892 افراد میں سے بیوی یا شوہر میں سے ایک ایکٹو ٹیکس دہندگان لسٹ کا حصہ تھا۔
آڈٹ حکام نے بی آئی ایس پی سے غیر مستحق افراد کو فائدہ دینا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بی آئی ایس پی سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا تھا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔












لائیو ٹی وی