• KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Clear 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.3°C
  • LHR: Clear 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.3°C

سیلاب کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں تک پہنچ گئے، سبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی

شائع September 3, 2025
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سبزیوں کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے — فوٹو: اے ایف پی
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سبزیوں کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے — فوٹو: اے ایف پی

سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سبزیوں کی قیمت میں سو فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

روزمرہ کی سبزیاں تورئی اور ٹنڈا بھی 200 روپے سے لے کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سبزیوں کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں ہے کہ سبزیاں اچانک مہنگی کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ سیلاب کی آمد کے فوری بعد ہی ملک بھر میں گندم کی قلت کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا تھا۔

29 اگست کو جاری کردہ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہر قائد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ہفتے کراچی، لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپےتک بڑھ گئی جب کہ حیدرآباد اور سکھر میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 280 روپے تک مہنگا ہوا تھا۔

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر ہونے کے بعد روزہ مرہ استعمال کی سبزیوں، گندم اور آٹے کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026