• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

کارڈی بی خواتین پر تشدد کے الزامات کا مقدمہ جیت گئیں

شائع September 3, 2025
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

امریکی ریپر و گلوکارہ کارڈی بی نے خواتین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تشدد کا 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سات سال پرانا مقدمہ جیت لیا۔

سیکیورٹی گارڈز نے 2018 میں الزام لگایا تھا کہ ایک زچہ و بچہ کلینک کے باہر حاملہ کارڈی بی نے ان پر جسمانی حملہ کیا تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لاس اینجلس سپیریئر کورٹ کی 12 رکنی جیوری نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے 32 سالہ گلوکارہ کے حق میں فیصلہ دیا۔

جیوری نے پایا کہ سابق سیکیورٹی افسر ایمانی ایلس اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہیں کہ کارڈی بی نے ان پر جسمانی حملہ کیا۔

سیکیورٹی گارڈ یہ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہیں کہ گلوکارہ نے ان کے چہرے پر ناخنوں سے خراشیں لگائیں، ان پر تھوکا یا نسلی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ دونوں خواتین کا تعلق افریقی نژاد امریکی کمیونٹی سے ہے۔

سماعت کے دوران ایمانی ایلس نے گواہی دی کہ انہوں نے کارڈی بی کو طبی عمارت کے احاطے سے نکلنے کا کہا تھا کیونکہ وہ ’خلل ڈال رہی تھیں۔

اپنے دفاع میں گواہی دیتے ہوئے کارڈی بی نے کہا کہ ایمانی ایلس ہی جارحانہ تھیں اور یہ تنازعہ ایک ’زبانی جھگڑے‘ کے طور پر شروع ہوا جب سیکیورٹی گارڈ نے جو اس وقت یونیفارم میں سیکیورٹی افسر کے طور پر کام کر رہی تھیں، ان کی ’نجی زندگی میں مداخلت‘ کی۔

کارڈی بی کے مطابق ایمانی ایلس نے ان کا پیچھا کیا اور اس وقت ان کی موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی جب وہ حاملہ تھیں اور اپنے حمل کی خبر کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

اس وقت کارڈی بی اپنے پہلے بچے کے حمل سے تھیںں، جن کے والد ریپر آفسیٹ ہیں۔

مشہور و جرات مندانہ عوامی شخصیت کی حامل گلوکارہ نے تسلیم کیا کہ دونوں خواتین نے ایک دوسرے پر ’سینہ بہ سینہ‘ چلّاتے ہوئے انہیں گالیاں دیں لیکن انہوں نے ان پر کسی طرح کا جسمانی تشدد نہیں کیا، ان پر نہیں تھوکا اور نہ ہی نسلی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

فیصلے کے بعد لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے الحمرا میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کارڈی بی نے کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی غیر ضروری قانونی دعوؤں کے خلاف زیادہ فعال انداز میں ردعمل دیں گی۔

دوسری جانب ایمانی ایلس نے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمہ دائر کرنے پر بالکل پچھتاوا نہیں اور عدالت میں اپنا موقف پیش کرنے پر مطمئن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026