کرک: دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

شائع September 3, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں حملہ آروں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ایس ایچ او عمر نواز اپنے 2 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے،جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او عمر نواز، اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھےکہ اچانک گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، ساتھ ہی مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025