• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: 6 ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ

شائع September 4, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 6 ممالک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں قائم کیے جائیں گے، جبکہ ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ایک دفتر کھولاجائے گا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک ان ممالک سے چلائے جاتے ہیں، دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں انسانی اسمگلروں کے مضبوط نیٹ ورک کی وجہ سے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس کا انکشاف ہوا تھا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سی پیک فیز ٹو کے دوران غیرملکی تاجروں اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے، ایف آئی اے لنک دفاتر غیرملکی تاجروں اور سیاحوں کو بھی سہولت فراہم کریں گے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی نقل مکانی روکنے اور مسافروں کی بہتر خدمت کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026