پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، پی ڈی ایم اے

شائع September 4, 2025
فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب نےکہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریاؤں میں ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے باز رہیں، شہری بھی احتیاط کریں اور دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے، جبکہ خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق قادرآباد ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے، اور چنیوٹ پل پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 54 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہےجبکہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی بہاؤ 80 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راوی سائفن پر بہاؤ 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے، جبکہ سدھنائی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے ستلج میں جی ایس والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک اور سلیمانکی ہیڈ ورکس پر بہاؤ 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک پہنچ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر بہاؤ 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاط کریں اور دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ دریاؤں میں ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے باز رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025