• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

پاک بحریہ کے کموڈور احمد حسین کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

شائع September 5, 2025
— فوٹو: پاک بحریہ
— فوٹو: پاک بحریہ

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کموڈور احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) کے پاس مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے، جس میں پاک بحریہ کے جہازوں کی کمان بھی شامل ہے۔

انہوں نے بحرین میں امریکی قیادت میں سی ٹی ایف-151 کی کمان بھی کی ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین، جنہیں شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا تھا، انہوں نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور مؤثر رابطے کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کے فرائض میں میڈیا کو بریفنگ دینا، عوامی آگاہی کی مہمات کی نگرانی کرنا اور قومی سطح پر ادارے کے اسٹریٹجک پیغامات کو پہنچانا شامل ہے۔

گزشتہ روز پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو بھی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026