• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

سیلاب کے اثرات: ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5 فیصد ہوگئی

شائع September 5, 2025
— فائل فوٹو: پی پی آئی
— فائل فوٹو: پی پی آئی

ملک میں حالیہ سیلاب کے اثرات مہنگائی میں اضافے کی صورت میں سامنے آنے لگے، ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 1.29 فیصد کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی مہنگائی کی سالانہ شرح 5.07 فیصد پر پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء مہنگی اور 4 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 46.03 فیصد اور آٹا 25.41 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ پیاز کی قیمت 8.57 فیصد اور ٹوٹا چاول کے نرخ 2.62 فیصد بڑھے۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح حالیہ ہفتے میں لہسن ، آلو اور دال مونگ بھی مہنگی ہوئی، تاہم گزشتہ ہفتے کے مقابلے کیلے، ڈیزل اور چینی کےنرخوں میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے سیلابی صورتحال کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، وزارت خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے نتیجے میں نقصانات کے باعث معاشی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025