• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

جوبائیڈن کی اسکن کینسر کی سرجری کردی گئی

شائع September 5, 2025
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

پہلے ہی پروسٹیٹ کینسر کی خطرناک قسم کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اسکن کینسر کی سرجری بھی کردی گئی۔

جوبائیڈن نے رواں برس مئی میں بتایا تھا کہ ان میں پروسٹیٹ کینسر کی خطرناک قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا کینسر کافی پھیل چکا ہے۔

سابق امریکی صدر کی جانب سے مئی 2025 میں خود میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے اعلان سے قبل بھی متعدد بار ان کی کینسر کی سرجریز کی جا چکی تھیں۔

عہدہ صدارت کے دوران 2023 میں جوبائیڈن کی اسکن کینسر کی ہی ایک قسم کی سینے کی سرجری کی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی جوبائیڈن کینسر کی مختلف اقسام کی سرجریز سے گزر چکے ہیں اور ان میں پہلے بیماری کے آغاز میں سرجریز کی جا چکی ہیں لیکن اب ان کی اسکن کینسر کی ایک اور سرجری کردی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق جوبائیڈن کے ترجمان نے ان کی اسکن کینسر کی سرجری کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی ’موہس سرجری‘ (Mohs surgery) کی گئی۔

’موہس سرجری‘ کے دوران مریض کا کینسر سے متاثر ہونے والا جلد کا حصہ نکال یا کاٹ دیا جاتا ہے۔

جوبائیڈن کے ترجمان نے ان کی صحت سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی ان کی بیماری اور مزید علاج سے متعلق کچھ بتایا۔

حال ہی میں جوبائیڈن کو سر کے دائیں حصے کی طرف زخم زدہ دیکھا گیا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اسی جگہ سے ان کی جلد کاٹ یا نکال دی گئی ہوگی، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اسکن کینسر کی سرجری کے علاوہ جوبائیڈن اس وقت پروسٹیٹ کینسر کے علاج سے بھی گزر رہے ہیں اور ان کی عمر 82 برس ہے۔

سابق امریکی صدر کے بڑے بیٹے بھی 2015 میں کینسر میں چل بسے تھے اور جوبائیڈن ہمیشہ کینسر کی آگاہی اور علاج سے متعلق عوامی سطح پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026