• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

ٹرائی نیشن سیریز: افغانستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد یو اے ای کو 4 رنز سے شکست

شائع September 5, 2025
— فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ/ فیس بک
— فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ/ فیس بک
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

ٹرائی نیشن سیریز کے آخری لیگ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان یو اے ای کی ٹیم افغانستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی، سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ آخری گیند پر افغان ٹیم کے حق میں آیا۔

یو اے ای کے کپتان محمد وسیم 44 اور آصف خان 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ افغانستان کے 5 باؤلرز نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، اوپنر بیٹر ابراھیم زدران 48، رحمٰن اللہ گرباز 40 اور کریم جنت 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلبدین نائب 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2، سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل مقابلہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026