پنجاب میں حالیہ سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پی ڈی ایم اے

شائع September 6, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4 ہزار 100 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، دریاؤں میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 42 لاکھ 25 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 20 لاکھ 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جب کہ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 423 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

ریلیف کمشنر نے مزید بتایا کہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 512 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025