• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ پلیٹ فارم بحیرہ احمر میں کیبل کٹنے سے متاثر

شائع September 7, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

مائیکروسافٹ نے اتوار کو کہا کہ اس کی ایزور کلاوڈ کمپیوٹنگ سروس کو مشرقِ وسطیٰ کے بعض حصوں میں انٹرنیٹ ٹریفک میں اضافی تاخیر کا سامنا ہے، جس کی وجہ بحیرہ احمر میں ’زیرِ سمندر فائبر کیبلز کے کٹنے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان زیرِ سمندر کیبلز کو نقصان کیسے پہنچا، تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہے، مائیکروسافٹ نے کہا کہ ’وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرقِ وسطیٰ سے نہیں گزرتی، متاثر نہیں ہوئی‘۔

انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق بحیرہ احمر میں ایک کے بعد ایک سب میرین کیبلز کی خرابی نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو متاثر کیا ہے۔

دنیا بھر کی انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کی بیشتر کیبلز تجارتی جہاز رانی کے راستوں کے ساتھ بحیرہ احمر سے گزرتی ہیں، لیکن یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے 2023 کے اواخر میں گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد ان لائنز کی سلامتی کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے، حوثیوں نے ان حملوں کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غزہ پر اسرائیلی جنگ کے ردعمل کے طور پر بیان کیا تھا۔

زیرِ سمندر کیبلز کی تنصیب اور دیکھ بھال طویل عرصے تک بڑے ٹیلی کام آپریٹرز کے کنسورشیم کے پاس رہی ہے، لیکن بڑھتے ہوئے ڈیٹا کے بہاؤ کو سنبھالنے کے لیے حالیہ برسوں میں بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں اس شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے لگی ہیں۔

دنیا بھر کی سمندری تہہ پر تقریباً 14 لاکھ کلومیٹر (یعنی 9 لاکھ میل کے قریب) فائبر آپٹک کیبلز بچھی ہوئی ہیں، جو عالمی تجارت، مالیاتی لین دین، سرکاری خدمات، ڈیجیٹل صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناتی ہیں۔

زیرِ سمندر کیبلز کو نقصان پہنچنا کوئی غیر معمولی بات نہیں، انٹرنیشنل کیبل پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق ہر سال اوسطاً 150 سے 200 واقعات پیش آتے ہیں، یعنی ہفتے میں تقریباً تین بار کیبل کٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

زیادہ تر نقصان ماہی گیری اور جہازوں کے لنگر انداز ہونے سے ہوتا ہے، جبکہ فطری خطرات میں کیبلز کا پرانا ہونا، رگڑ اور آلات کی خرابی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026