• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

حکومت نجی شعبے کو تعلیم کی تجارت کرنے کی اجازت نہ دے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع September 7, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومت نجی شعبے کو تعلیم بطور تجارت کرنے کی اجازت نہ دے، حکومت نے اپنی ذمہ داری ختم کردی ہے اس لیے طبقاتی نظام تعلیم فروغ پا رہا ہے، حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نجی شعبے کو تعلیم فروخت نہ کرے۔

منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد پروفیسرخورشید احمد مرحوم کے نام سے تقریب ہوئی جس میں ملک کی نامور شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا تھاکہ کچھ لوگ پاکستان کے خلاف بولنا شروع کردیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی ۔

ان کاکہنا تھاکہ لوگ زبان و ثقافت کو قوم جانتے ہیں جبکہ مسلمان معاشرے کسی جغرافیے نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ پروفیسر خورشید احمد کی فکر بہت وسیع تھی ان کی گفتگو و علم میں کہیں بھی ذات کی اسیری نظر نہیں آئی،۔

ضیا الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پروفیسر خورشید احمد مرحوم ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے تحریک، ترقی اور اسلامائزیشن کے لیے کاوشیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026