حکومت سندھ کا کراچی میں کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان

شائع September 8, 2025 اپ ڈیٹ September 8, 2025 08:02pm
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

حکومت سندھ نے کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ نےکل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائےگا، اور اس حوالے سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

ادھر، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026