انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے فلڈ الرٹ ملا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

شائع September 8, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب کا کہنا ہے کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے ہمیں فلڈ الرٹ ملا ہے، مون سون کےدسویں اسپیل میں بہت تیزبارشیں ہورہی ہیں، بارشوں کی وجہ سے ریسکیوآپریشن میں دشواری کاسامنا ہوگا۔

ملتان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کےدسویں اسپیل میں بہت تیزبارشیں ہورہی ہیں، جن کی وجہ سے ریسکیوآپریشن میں دشواری کاسامنا ہوگا، سیلاب سے اب تک 61 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور اور فیصل آباد میں بہت تیز بارشیں ہوئی ہیں جبکہ گجرات میں اربن فلڈنگ کاسامنا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سےہمیں فلڈ الرٹ ملاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈسیلمانکی سے ایک لاکھ37 ہزارکیوسک پانی گزر رہا ہے، ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک پر ہم نے مائی صفورا بند میں شگاف ڈالا اور بریچنگ میں ٹیکنکیل فیصلوں کو مدنظر رکھا گیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون ابھی کچھ دن اور جاری رہےگا، سیلاب سے پنجاب کے 26 اضلاع متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے آج تک پورے پنجاب میں 61 اموات ہوچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملتان اگلے 48 گھنٹوں میں اسٹریس میں رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025