• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کر دی

شائع September 10, 2025
سندھ حکومت نے جولائی میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا — فائل فوٹو: ثوبیہ شاہد
سندھ حکومت نے جولائی میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا — فائل فوٹو: ثوبیہ شاہد

خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھانے کی منظوری دے کر اعلامیہ جاری کردیا۔

حکومت نے ماہانہ کم سے کم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی، صوبے میں یومیہ اجرت 1538 روپے ہوگی، رواں مالی سال بجٹ میں اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سندھ میں جولائی کے مہینے میں کم از کم اجرت بڑھا کر ماہانہ 40 ہزار روپے کی گئی تھی، حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ (مینیمم ویج بورڈ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جب کہ نیم ہنرمند افراد کے لیےکم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطاقب ہنرمندوں کےلیے کم از کم اجرت 48 ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کےلیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹی فکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026