وزیراعلیٰ پنجاب کی جلال پور پیر والا میں نیا بند بنانے کی ہدایت

شائع September 10, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلال پور پیر والا میں متعلقہ محکموں کو نیا بند بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور پیر والا پہنچیں، مقامی افراد سے ملاقات کی، اُن کے مسائل دریافت کیے اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو تیار کھانا اور طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، تباہ ہونے والے گھروں اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیاجائےگا جب کہ سیلابی پانی کی نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حالیہ سیلاب کے دوران لوگوں کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کو انعام دینےکا وعدہ بھی کیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025