کوئٹہ: بی وائی سی کی قیادت اے ٹی سی میں پیش، مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شائع September 11, 2025
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی مرکزی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

بی وائی سی کی لیگل ٹیم کے رکن اسرار بلوچ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ (بی وائی سی) کی گرفتار قیادت کو کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ون کے جج محمد علی مبین کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا پر انہیں 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی مبین کی عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔

بی وائی سی کی جانب سے قانونی معاونت کے لیے وکلا کی ٹیم اسرار بلوچ ایڈووکیٹ اور شعیب بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئی۔

پولیس نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 نومبر 2025
کارٹون : 8 نومبر 2025