• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

عاطف اسلم نے قومی پرچم لہرانے سے انکار کیا، مبشر لقمان کا دعویٰ

شائع September 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ٹی وی میزبان مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے ایک میوزک کنسرٹ میں قومی پرچم اٹھانے اور لہرانے سے انکار کردیا تھا۔

مبشر لقمان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر مختلف معاملات پر گفتگو کی، انہوں نے سیلاب میں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے تاحال کوئی امدادی پروگرام شروع نہ کرنے پر بھی اظہار خیال کیا۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب کے باوجود کروڑوں روپے کمانے والے اداکار اور گلوکار امدادی کاموں کے لیے آگے نہیں آئے، کیوں کہ وہ کسی دوسری جگہ سے فون آنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو جب راولپنڈی سے فون آئے گا تب وہ سیلاب متاثرین کی امداد اور فلاح کے لیے نکلیں گے۔

اسی پروگرام میں میزبان نے جب انہیں بتایا کہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے 68 ہزار کے مجمع میں بھارتی پرچم اٹھاکر نہ صرف لہرایا بلکہ اپنے ملک کے نعرے بھی لگائے لیکن جب عاطف اسلم کو ایک کنسرٹ میں پاکستانی پرچم دینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پرچم لینے سے انکار کیا۔

میزبان کی بات پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ قومی پرچم لینے سے انکار والے شخص پر اب بندہ ’لعنت‘ نہ بھیجے تو اور کیا کرے؟

مبشر لقمان نے کہا کہ ایک طرف تو بھارتی اداکار اور گلوکار فخر سے اپنا قومی پرچم اٹھاتے اور لہراتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے فنکار ہیں، جو ایسا نہیں کرتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عاطف اسلم بیرون ملک منتقل ہونے والے ہیں، اس لیے انہوں نے پاکستانی قومی پرچم اٹھانے اور لہرانے سے انکار کیا۔

ان کے مطابق قومی پرچم اٹھانے اور لہرانے سے انکار کرنے والے شخص پر بندہ ’لعنت‘ نہ بھیجے تو کیا کرے؟

مبشر لقمان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی جانب سے گلوکار کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ کو نامناسب قرار دیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعض صارفین نے مبشر لقمان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ عاطف اسلم جیسے گلوکار پیسوں اور بھارت میں کام کرنے کی لالچ میں قومی پرچم تک نہیں اٹھاتے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026