مون سون 2 سے 3 روز مزید رہے گا، چیئرمین این ڈی ایم اے

شائع September 11, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مون سون سیزن آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید جاری رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اسلام آباد میں حالیہ مون سون سیزن اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے ستلج، راوی اور چناب کے علاقوں میں صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے جب کہ ہیڈ پنجند اور گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کے مال، مویشی سمیت فصلیں تباہ ہوئیں، پنجاب میں 24 لاکھ سے زائد افراد جب کہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں مصروف فلاحی اداروں کے شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ ملک بھر میں اب بھی ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پنجاب حکومت کو 9 ہزار ٹینٹ اور 9 ہزار ٹن سے زائد راشن بھی فراہم کیا گیا۔

سربراہ این ڈی ایم اےکا آخر میں کہنا تھا کہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، آئندہ پیشگی انتظامات کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں مل کر اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025