• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Cloudy 15°C
  • ISB: Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Cloudy 15°C
  • ISB: Cloudy 15.8°C

امریکی جریدے نے پاکستان کے بجائے بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

شائع September 12, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی جریدے ’فارن افیئرز‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔

امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی امریکا کا قابل بھروسہ شراکت دار نہیں رہا، بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جبکہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا، امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

فارن افیئرز کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سمیت پاکستانی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کو مستحکم بنا سکتی ہے جبکہ بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں دراڑیں اور جنگ کا خطرہ بڑھائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور ہے، پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کو قریب لانے کے لیے پُل کا کردار ادا کرچکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پر مرکوز امریکی پالیسی پاکستان کو دور اور خطے میں واشنگٹن کو کمزور کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025