• KHI: Partly Cloudy 30.5°C
  • LHR: Sunny 29.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.5°C
  • LHR: Sunny 29.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.1°C

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کا بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا اعلان

شائع September 12, 2025 اپ ڈیٹ September 12, 2025 05:24pm
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار، فہیم صدیقی
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار، فہیم صدیقی

کراچی میں حالیہ بارشوں سے سڑکوں کی ناگفتہ بہ صورتحال دیکھ کر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو متاثرہ شاہراؤں کی مرمت کا خیال آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام سڑکوں کی مرمت کے احکامات دے دیئے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق مقامی حکومت کے زیر انتظام 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار (14 ستمبر) سے شروع کیا جائے گا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بارشوں کے جمع پانی سے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھے بھرنے کے بھی احکامات دے دیئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کہ شہر کی مختلف یونین کونسلز کی اندرونی گلیوں کی ڈیولپمنٹ اسکیم پر بھی کام شروع کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026