• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

شائع September 12, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کیس میں ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جس پر ٹک ٹاکر کو دھمکانے اور اغوا کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔

شالیمار پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ یاسین محمود چوہدری کے روبرو پیش کیا، پولیس نے عدالت سے مزید 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تاہم، جج نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو ملزم حسن زاہد کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا تھا کہ ملزم حسن زاہد کئی روز سے ان کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالتا رہا۔

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے پولیس کو مزید بتایا تھا کہ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے ملزم نے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور کھلے عام بدلہ لینے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی جو انہوں نے پولیس کے حوالے کردی اور ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026