• KHI: Sunny 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.3°C
  • KHI: Sunny 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.3°C

کراچی: ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار ماں، بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شائع September 15, 2025
2 روز قبل کراچی کے علاقے سائٹ میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
2 روز قبل کراچی کے علاقے سائٹ میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق، جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق مرنے والے ماں، بیٹے کی لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق فوری طور پر مرنے والے ماں اور بیٹے کی شناخت نہیں ہوسکی، واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی گرفتاری یا فرار ہونے کے حوالے سے بھی فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔

بلدیہ ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت شہباز اور زخمی کی داؤد کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمی کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر ڈیفنس میں ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار جاں بحق ہوگیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے سائٹ میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

سائٹ اے تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عمران آفریدی نے بتایا تھا کہ اذلان افسر اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک وہ موٹر سائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والے ٹینکر نے اسے کچل دیا تھا۔

پولیس کے مطابق غفلت برتنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور بھاری گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026