• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C

اسرائیل کے غزہ میں مظالم جاری، حملوں میں مزید 48 فلسطینی شہید

شائع September 18, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی صہیونی فورسز کے حملوں میں 48 فلسطینی شہید ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ صبح سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 48 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دن بھر ہونے والے مختلف حملوں میں کم از کم مزید 75 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

بعد غزہ میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران شہادتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار 697 شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

ادھر، جنوبی لبنان کے دو قصبوں پر اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق لبنان کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حملے میں کفار تبنیت قصبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں بھی دو میزائلوں نے رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 10 فروری 2026
کارٹون : 8 فروری 2026