• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C

جنوبی غزہ میں دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

شائع September 18, 2025
— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

جنوبی غزہ میں سٹرک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کی انالود ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صہیونی فوج نے نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

مزید بتایا کہ رفح شہر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک افسر اور تین فوجی ہلاک ہوئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ میجر عمری چائی، 23 سالہ لیفٹیننٹ ایران شیلم، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان اور 20 سالہ لیفٹیننٹ رون ایریلی شامل ہے۔

صہیونی فوج نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 9:30 بجے کے قریب رفح کے جنینا محلے میں حملے کے دوران پیش آیا، جب ایک بکتر بند گاڑی کے ساتھ دیگر دو فوجی گاڑیاں چل رہی تھیں۔

مزید بتایا کہ ان میں سے ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے 4 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 فروری 2026
کارٹون : 8 فروری 2026