• KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 16°C

پی سی بی نے ’پاکستان سے وضاحت طلبی‘ کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

شائع September 19, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب/پی سی بی
— فوٹو: اسکرین گریب/پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان سے اینڈی پائیکرافٹ تنازع کے حوالے سے وضاحت طلبی پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سنجوگ گپتا کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی ویڈیو بنانے اور معافی کا اعلامیہ جاری کرنے پر وضاحت طلب کرنے کی تردید کر دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینجر کی میٹنگ میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان پہلے سے طے تھا۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او کی ای میل اور اُس پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے پاک-بھارت میچ کے بعد سیاسی بیان کے خلاف آئی سی سی کو شکایت بھی کر دی تھی، جس کے بعد شواہد اور کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

قبل ازیں، کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے 18 ستمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سخت ای میل کی ہے۔

جس میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے ساتھ ملاقات کی ریکارڈنگ کو پی ایم او اے (پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا) پروٹوکولز کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر نعیم گیلانی نے جب ان لمحات کو موبائل فون کے زریعے ریکارڈ کرنے کی کوشش کی تو انہیں بتایا گیا کہ انسداد بدعنوانی کوڈ کے مطابق پی ایم او اے کے اندر موبائل فون کی اجازت نہیں۔

تاہم پی سی بی اس میٹنگ کی ویڈیو ریکارڈنگ پر بضد رہا اورکہا کہ اگر ویڈیو ریکارڈ کرنے نہیں دی گئی تو پاکستان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دے گا، جس کے بعد نعیم گیلانی کو بغیر آڈیو میٹنگ کی ریکارڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔

ویب سائٹ کے مطابق سنجوگ گپتا نے اپنی ای میل میں پاکستان کے اس اقدام کو ’بدسلوکی‘ قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی نے پی ایم او اے پروٹوکول کی ’متعدد خلاف ورزیاں‘ کی ہیں۔

میٹنگ میں اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان مینجمنٹ کو بتایا کہ انہوں نے صرف پیغام پہنچایا تھا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، انہوں نے غلط فہمی اور غلط پیغام پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم میٹنگ کے بعد پی سی بی نے بیان جاری کیا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ’پاکستان ٹیم کے کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی ہے۔

آئی سی سی نے اس موقف سے اختلاف کیا اور سنجوگ گپتا نے اپنے ای میل میں پی سی بی کو دوبارہ بتایا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے صرف غلط فہمی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2026
کارٹون : 3 فروری 2026