• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات 87 ارب

شائع September 23, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے مجموعی نقصانات 87 ارب روپے ہوگئے، جس میں ڈسکوزکی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات 41 ارب روپے اوربجلی وصولیوں کے نقصانات 46 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات جاری رہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، تاہم سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات کم ہوئے ہیں۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق اس سال جولائی میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 87 ارب روپے رہے جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 60 ارب روپے کم بنتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی 2024 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 147 ارب روپے تھے جس میں ڈسکوزکی نااہلی وچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات 64 ارب روپے اور بجلی وصولیوں کے نقصانات 83 ارب روپے تھے۔

دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال 2024۔25 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات397 ارب روپے اورمالی سال 2023۔24 میں ڈسکوزکے مجموعی نقصانات591ارب روپے تھے یعنی مالی سال 2024۔25 میں ڈسکوزکے مجموعی نقصانات194ارب روپےکم ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈسکوز کے نقصانات اور انڈرریکوریز پاور سیکٹرکےسرکلر ڈیٹ کاحصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026