• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ کی گئی

شائع September 23, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کھ جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختتونخوا کے مختلف شہروں مین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور اور گردونواح کے علاوہ لنڈی کوتل، مالاکنڈ اور ضلع خیبر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ان زلزلوں کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

خیال رہے کہ 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 تھی اور اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 185 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026