گیس بحران کے باعث پاور پلانٹس کی بندش، کے الیکٹرک کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط
کے الیکٹرک کی جانب سے گیس بحران کے باعث پاور پلانٹس کی بندش کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو خط لکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے باعث کورنگی گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دونوں پاور اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی، پاور اسٹیشنز کی بندش سے بجلی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 900 میگا واٹ کا بن قاسم پاور پلانٹ کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی لینے کا بھی معاہدہ کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کو مزید قابل اعتماد اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہیں۔












لائیو ٹی وی