• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 2 ماہ میں الیکشن کرانے کی ہدایت

شائع September 23, 2025
— فائل فوٹو : ڈان
— فائل فوٹو : ڈان

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دو ماہ میں الیکشن کرانے کی ہدایت کردی۔

شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی اور قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس نے طارق بگٹی کی تعیناتی کو درست قرار دے دیا جب کہ قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کروانے کی ہدایت بھی کی۔

جس پر صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے دو ماہ میں ہاکی فیڈریشن الیکشن کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

بعد ازاں، اجلاس میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے صدر ہاکی فیڈریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کا الیکشن اور آڈٹ کروانے کی ذمہ داری لگائی تھی، طارق بگٹی سے پوچھا جائے کہ انکے ذمہ جو کام تھا اس پر کتنا عمل ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے ایسوسی ایشنز، کلبوں کا ڈیٹا نہیں دیا ہے، ایسی صورت حال میں کس طرح یہ دو ماہ میں الیکشن کروائیں گے۔

جس پر قائمہ کمیٹی نے طارق بگٹی کو پی ایچ کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن ایک خود مختار باڈی ہے، کانگرنس نے مجھے اعتماد کا ووٹ دیا تھا، قائمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی اے کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026