خیبرپختونخوا: ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سیزن کے 39 پرمٹس 19 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام

شائع September 24, 2025
مارخور کے 4 ایکسپورٹیبل پرمٹس 9 لاکھ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے — فائل فوٹو: سوشل میڈیا
مارخور کے 4 ایکسپورٹیبل پرمٹس 9 لاکھ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے — فائل فوٹو: سوشل میڈیا

صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات کو مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال ہرن کے شکار کے پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن ہوئی ہے، ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سیزن 26-2025 کے 39 پرمٹس 19 لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکی ڈالر میں نیلام ہوئے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کو مارخور، آئی بیکس اور گرے گورل کے پرمٹس نیلامی سے ریکارڈ آمدن ہوئی ہے، مارخور کے 4 ایکسپورٹیبل پرمٹس 9 لاکھ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے ہیں، جب کہ نان ایکسپورٹیبل مارخور کے 9 پرمٹس 5 لاکھ 53 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے۔

ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سیزن 26-2025 کے 39 پرمٹس مجموعی طور پر 13 لاکھ 13 ہزار 842 امریکی ڈالر میں نیلام ہوگئے۔

اسی طرح نان ایکسپورٹیبل آئی بیکس کے 20 پرمٹس 16 ہزار 42 ڈالر میں فروخت ہوئے، گرے گورل کے 6 پرمٹس 3 لاکھ 98 ہزار 500 ڈالر میں نیلام ہوئے۔

معاون خصوصی برائے جنگلی حیات پیر مصور خان نے بتایا کہ صوبے میں پہلی بار گرے گورل کا پرمٹ متعارف کروایا گیا ہے، آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدن جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی کمیونٹیز کی ترقی پر خرچ ہوگی، ری وائلڈنگ پروگرام کے تحت چنکارہ، اوڑیال اور بلیک بک کی دوبارہ بحالی شروع کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025