دو ماہ کے دوران بیرونی فنڈنگ میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وزارت اقتصادی امور
وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت اقتصادی امور نے بیرونی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان کو اگست 2025 میں سالانہ بنیادوں پر 151 فیصد زیادہ بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں مجموعی بیرونی فنڈنگ میں93 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اگست میں67 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی جبکہ گزشتہ سال اگست میں 27 کروڑ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست میں بیرونی فنڈنگ کاحجم ایک ارب37کروڑ 74 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ کی مد میں 71کروڑ 47لاکھ ڈالرز موصول ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نےجولائی، اگست کی مدت میں ایک ارب 34کروڑ 49 لاکھ ڈالرزکا غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی عرصے کے دوران 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالرزکی گرانٹس بھی موصول ہوئیں۔
وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کارواں مالی سال 19 ارب 77 کروڑ ڈالرز سے زائدکی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالرز ڈپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز ڈپازٹ جبکہ چین سے 4 ارب ڈالرز کےسیف ڈیپازٹ موصول ہونے کا تخمینہ ہیں۔












لائیو ٹی وی