• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

واشنگٹن: محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر تبادلہ خیال

شائع September 27, 2025
پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی کے تعاون کی طویل تاریخ ہے — فوٹو: ایکس
پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی کے تعاون کی طویل تاریخ ہے — فوٹو: ایکس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ڈائریکٹر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے ملاقات کی، اس دوران غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی کے امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ مہارت اور وژن انہیں کام کرنے کے لیے ایک بہترین پارٹنر بناتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کی طویل تاریخ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کا فرنٹ لائن اتحادی رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان صدر ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

2 روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ آج دو عظیم مہمان مجھ سے ملنے آرہے ہیں، ان میں آرمی چیف عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف ہیں، یہ دونوں عظیم رہنما ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026