• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کراچی پولیس نے لاہور اور فیصل آباد سے اغوا کی گئی 2 لڑکیوں کو فروخت ہونے سے بچالیا

شائع September 27, 2025
دونوں لڑکیاں 10 ماہ سے ملزم رفیع کے پاس تھیں، دونوں لڑکیوں کے خاندانوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے — فائل فوٹو: آن لائن
دونوں لڑکیاں 10 ماہ سے ملزم رفیع کے پاس تھیں، دونوں لڑکیوں کے خاندانوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے — فائل فوٹو: آن لائن

کراچی پولیس نے لاہور اور فیصل آباد سے اغوا کی گئی 2 لڑکیوں کو بردہ فروش گروہ سے بچالیا۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اور مددگار ون فائیو نے 2 لاوارث لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، لڑکیوں کے مطابق ایک شخص انہیں فروخت کرنا چاہتا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب 19 سالہ طیبہ اور 17 سالہ حمیرا بھاگتی ہوئی ایس ایس یو کے جوانوں کے پاس آئیں اور بتایا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے جا رہا ہے۔

اہلکاروں نے لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر مددگار ون فائیو کو کال کی، جس کے بعد لڑکیوں کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

عائشہ نامی خاتون دونوں لڑکیوں کو پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لے آئی تھی، خاتون نے دونوں لڑکیوں کو کسی اور شخص کے حوالے کر دیا جو انہیں فروخت کرنا چاہتا تھا، اس دوران موقع ملتے ہی لڑکیوں نے پولیس سے مدد مانگ لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں 10 ماہ سے ملزم رفیع کے پاس تھیں، جو مبینہ طور پر انہیں جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا، لڑکیوں کے مطابق عائشہ نامی عورت نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے اغوا کے مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج ہیں، مددگار 15 نے فوری لڑکیوں کے ورثا سے اوکاڑہ اور فیصل آباد میں رابطہ کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے والدین کے پاس واپس جانا چاہتی ہیں، حمیرا کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت لاہور میں درج ہے، جب کہ طیبہ کی ایف آئی آر تھانہ روشن والا فیصل آباد میں درج ہے۔

کراچی پولیس نے لڑکیوں کا بیان لے لیا ہے، مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026