باجوڑ میں گولا پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کھیتوں میں پڑا پرانا گولا پھٹنے سے 4 نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ تحصیل ماموند میں کھیت میں پرانا گولا پڑا تھا، اس دوران چند نوجوان وہاں پہنچے جو گولے کے ساتھ کھیلنے لگ گئے۔
پولیس کے مطابق نوجوانوں کے کھیلنے کے دوران گولا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی نیاز خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ سجاد ولد مجید عمر 18، 13 سالہ نوشاد ولد سید رحمٰن، 18 سالہ فواد ولد دلبر اور 15 سالہ جواد ولد یوسف شامل ہیں۔












لائیو ٹی وی