• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

شائقین کی جانب نازیبا اشارے کرنے پر پاکستان نے بھارتی فاسٹ بولر کیخلاف شکایت درج کرادی

شائع September 28, 2025
— اسکرین گریب: ایکس
— اسکرین گریب: ایکس

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شکایت درج کرادی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، انہوں نے پاکستانی فینز کی طرف نازیبا اشارے کیے، بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشدیپ سنگھ نے پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں بظاہر حارث رؤف کے ہی اشاروں کا جواب دینے کے لیے پاکستانی شائقین کی جانب نازیبا اشارے کیے تھے۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پاک-بھارت میچ کے دوران تماشائیوں کی ہوٹنگ کے جواب میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ہاتھوں سے طیارے گرنے اور 1-6 کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو شکایت درج کرائی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 30 فیصد میچ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026