• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

ہمارے بچپن کے زمانے میں ’ڈیٹنگ‘ کی اجازت نہیں ہوتی تھی، مدیحہ امام

شائع September 29, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مدیحہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچپن کے زمانے میں ’ڈیٹنگ‘ کی اجازت نہیں ہوتی تھی، تاہم وہ والدہ کو بتا کر دوستوں سے ملنے جایا کرتی تھیں۔

مدیحہ امام نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹین ایج میں ہی بطور ’ویڈیو جوکی‘ (وی جے) کیریئر کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی شہرت حاصل کرلی تھی۔

ان کے مطابق وی جے کے طور پر کیریئر شروع کرنے کے وقت وہ طالب علم تھیں، اس کے بعد ہی انہیں شہرت ملی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگ وی جے کے اتنے مداح ہوتے تھے کہ لڑکے ان کے گھر کا ایڈریس اور فون نمبر تک نکال لیتے تھے اور ان کے گھر تک پہنچ جایا کرتے تھے۔

ان کے مطابق بعض لڑکے ان کے گھر تک آ گئے تھے، جس وجہ سے انہوں نے پولیس میں شکایت کردی تھی اور پولیس کی مدد سے وہ پاگل مداحوں سے بچیں۔

’ڈیٹنگ‘ یعنی لڑکوں سے محبت اور ملاقاتیں کرنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن کے زمانے میں ’ڈیٹنگ‘ کا اتنا زیادہ رجحان نہیں تھا۔

ان کے مطابق اس زمانے میں اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی سے ملنے جایا کرتا تھا تو وہ بہت سارے دوست لڑکوں کو بھی ساتھ لے جاتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ’ڈیٹنگ‘ کی اجازت نہیں ہوتی تھی لیکن وہ اپنی والدہ کو بتا کر دوستوں سے ملنے جایا کرتی تھیں۔

مدیحہ امام کے مطابق والدہ نے انہیں ہدایت کر رکھی تھی کہ وہ جہاں بھی جائیں، جس سے ملنے جائیں، اپنی سہیلیوں کو ساتھ لے جایا کریں اور پھر وہ ایسا ہی کرتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ’ڈیٹنگ‘ پر جاتے وقت پتا چلتا تھا کہ جو سہیلی ان کے ساتھ آئی تھیں، ان کی کسی لڑکے سے سیٹنگ ہوگئی اور ان کی الگ سے ’ڈیٹ‘ شروع ہوگئی۔

اداکارہ کے مطابق عام طور پر ایسا ہی ہوتا تھا کہ کسی اور کی ’ڈیٹ‘ پر ساتھ آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کی آپس میں سیٹنگ ہوجاتی تھی اور ان کی ’ڈیٹ‘ شروع ہوجاتی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026