انسانی اسمگلنگ کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت تیسری مرتبہ بھی مسترد
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے دستاویزات میں ہیر پھیر اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں صارم برنی کے خلاف دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اس سے قبل صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہائی کورٹ سے بھی مسترد ہوچکی ہے۔
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ صارم برنی کو ایک سال قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہے، ڈیڑھ ماہ پہلے مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر کےساتھ مل کر دستاویزات میں ردبدل کیا اور کمسن بچوں کوبیرون ملک بھیجا۔













لائیو ٹی وی