حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

شائع September 30, 2025 اپ ڈیٹ September 30, 2025 08:53pm
فائل فوٹو: پی پی آئی
فائل فوٹو: پی پی آئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمت میں 6 روپے 71 پیسے فی کلو کمی کردی، نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی 6 روپے71 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 49 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 79روپے 14 پیسے سستا کیا گیا ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے33 پیسےہوگی۔

اوگرا کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026