کراچی میں سہ پہر کے بعد ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان

شائع October 1, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سہ پہر کے بعد ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے رواں ماہ موسم گرمے رہنے کی پیش گوئی کردی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو 8 سے 10 گھنٹوں میں یہ بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، سسٹم سمندر میں رکا ہوا ہے جس کے باعث ایک سے 2 دن تک پوسٹ مون سون جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش ایئر پورٹ کےاطراف ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025