ثنا جاوید کی زندگی کا معصومانہ قصہ صرف میں ہی ہوں، شعیب ملک
کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ اپنی اہلیہ ثنا جاوید کی زندگی کا معصومانہ قصہ صرف وہ ہی ہیں، ان کی بیوی کا اور کوئی قصہ نہیں۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
مذکورہ تقریب کی ایک مختصر ویڈیو میں ایک موقع پر ثنا جاوید کو بظاہر خفا اور بیزارگی کی حالت میں بھی دیکھا گیا۔
ثنا جاوید کی بیزارگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں بھی پھیلیں کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جب کہ بھارتی میڈیا نے مذکورہ ویڈیو کو بہانا بنا کر ان کے درمیان جلد طلاق کی خبریں بھی شائع کیں۔
بھارتی میڈیا میں اپنے اور ثنا جاوید کے درمیان اختلافات اور جلد طلاق کی افواہیں پھیلنے کے بعد اب شعیب ملک کی ایک اور مختصر ویڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ اہلیہ سے متعلق بات کرتے دکھائی دیے۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ایک مداح ثنا جاوید سے سوال کرتے دکھائی دیے کہ وہ اپنی زندگی کا کوئی بھی ایک معصومانہ قصہ بتائیں۔
اہلیہ سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب بھی شعیب ملک نے ہی دیا اور ان کے جواب سے تقریب میں موجود افراد ہنس پڑے جب کہ ثنا جاوید بھی ان کے جواب پر مسکرائیں۔
شعیب ملک نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ثنا جاوید کی زندگی کا معصومانہ قصہ صرف وہ ہی ہیں، ان کے علاوہ ان کی اہلیہ کا کوئی قصہ نہیں۔
خیال رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا، یہ دونوں کی دوسری شادی تھی۔
اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔
شعیب ملک کو پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے جو کہ والدہ کے پاس بھارت میں رہتا ہے جب کہ ثنا جاوید کو پہلی شادی سے کوئی اولاد نہیں۔













لائیو ٹی وی