• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.3°C
  • ISB: Clear 24.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.3°C
  • ISB: Clear 24.5°C

سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

شائع October 4, 2025 اپ ڈیٹ October 4, 2025 06:02pm
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 801 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 651 روپے اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 132 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 57 روپے اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 896روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 49 روپے بڑھ کر 4 ہزار 197 روپے میں فروخت ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 886 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026