ارباز خان 57 سال کی عمر میں دوسرے بچے کے والد بن گئے
بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار ارباز خان 57 سال کی عمر میں دوسرے بچے کے والد بن گئے، ان کی خود سے 22 سال کم عمر اہلیہ شورا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔
شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ شادیز‘ کے مطابق شورا خان اور ارباز خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش نجی ہسپتال میں ہوئی، جہاں سلمان خان سمیت اہل خانہ کے دیگر ارکان بھی بچی کی پیدائش کے بعد پہنچے۔
ارباز خان اور شورا خان نے دسمبر 2023 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔
ارباز خان کی شورا خان سے دوسری شادی ہے، ان کی اہلیہ ان سے 22 سال کم عمر ہیں، وہ معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں۔
ارباز خان نے پہلی شادی اداکارہ ملائیکا اروڑا سے کی تھی جو 9 سال قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 9 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
ارباز خان کو ملائیکا اروڑا سے 22 سال بیٹا بھی ہے، جن سے متعلق افواہیں ہیں کہ وہ بھی جلد ہی اداکاری کا آغاز کریں گے۔
شادی طلاق پر ختم ہونے کے سات سال بعد ارباز خان نے اگرچہ شادی کرلی تھی، تاہم ان کی سابق اہلیہ ملائیکا اروڑا نے تاحال شادی نہیں کی لیکن اطلاعات ہیں کہ وہ بھی دوسری شادی کی خواہش مند ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکا اروڑا کے خود سے کم عمر اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات ہیں اور دونوں کا شادی کرنے کا ارادہ بھی ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا نہیں؟













لائیو ٹی وی