وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 7 ہزار ارب روپے کا اضافہ

شائع October 6, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 7 ہزار ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

مرکزی بینک کی دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے اگست 2025 تک 77 ہزار 458 ارب روپے رہے، اس میں مقامی قرضے کا حصہ 54 ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔

دستاویز کے مطابق اگست 2025 تک مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضےکا حجم 23 ہزار 385 ارب روپے رہا تھا، اگست 2024 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 70 ہزار 362 ارب روپے تھے۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اگست 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضے 780 ارب روپےکم ہوئے، مرکزی حکومت کے قرضے جولائی 2025 تک 78 ہزار 238 ارب روپے تھے۔

دستاویز کے مطابق جون2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم77 ہزار 888 ارب روپے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025